ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولز نجی شعبے کو دینے کے لئے منصوبے کا آغاز کردیا گیا جس کیلئے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔
اس سلسلے میں صوبائی محکمہ تعلیم نے 8پرائمری سکولز نجی شعبے کو دینے کے لئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔
منصوبے کے تحت ایبٹ آباد اور ہری پور 2 ،2 اور لکی مروت میں ایک اسکول پرائیویٹ پارٹنر شپ پر شروع کیا جائے گا۔
ڈیرہ اسماعیل خان اور دیر اپر میں ایک ایک سرکاری پرائمری سکول پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا۔
اسی طرح پرائیویٹ پارٹنر سرکاری پرائمری سکولز 10سال کیلئے کے لئے دئیے جائیں گے۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی دستاویز کے مطابق اسکولز کی مینجمنٹ کی ذمہ داری بھی پرائیویٹ پارٹنرز کی ہو گی،
پارٹنر شپ پر دیے جانے والے سکولوں کی عمارتیں نئی ہیں۔
پارٹنر شپ کے خواہش مند 10 اکتوبر تک درخواست دے سکتے ہیں۔
Load/Hide Comments