پولیس اہلکار قتل

جنوبی وزیرستان میں گھریلو تنازعہ پر پولیس اہلکار قتل

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا ۔
ڈی پی او جنوبی وزیرستان ملک حبیب کے مطابق واقعہ لدھا کے علاقہ اشنگی میں پیش آیاجہاں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کرکے پولیس اہلکار شاہد محسود کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔
ضلعی پولیس سربراہ نے بتایا کہ واقعہ گھریلو تنازعہ کی بناء پر پیش آیا ۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  طالبات ہراسگی، آج بھی لاہور میں طلبہ کا احتجاج