ویب ڈیسک : تخت بھائی میں پولیس کانسٹیبل ٹریفک کے المناک حادثے میں جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس اسٹیشن لوند خوڑ میں تعینات پولیس کانسٹیبل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والے موٹر کار نے ٹکر ماری ۔
کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار شدید زخمکی ہو گیا جسے فوری طورپر ایم ایم سی مردان منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ۔
پولیس نے موٹر کار کے ڈرائیور رحمن اللہ ولد نیک عمل خان سکنہ بنوں کو موٹر کار سمیت گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
مرحوم کو بعد ازاں انکے آبائی گاں پاتی کلاں کے مقامی قبرستان میں سرکاری اعزاز کیساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔
پولیس کے چاق و چوبند دستے نے مرحوم کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی ۔
Load/Hide Comments