تیراہ میں تین افراد جاں بحق

تیراہ میں جائیداد کے تنازعہ پرفائرنگ ،تین افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں جائیداد کے تنازعہ پرفائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق واقعہ وادی تیراہ کے علاقہ زخہ خیل میں پیش آیا جہاں جائیداد کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
زخہ خیل کے علاقہ مامومند غوڑ کے مقام پر قبیلہ زخہ خیل سے تعلق رکھنے والے دو فریقین کے درمیان اراضی تنازعہ پر خونریز تصادم ہوا ۔
فائرنگ کے نتیجے میں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے ڈوگرہ ہسپتال باڑہ منتقل کردیا ۔
جاں بحق ہونے والوں میں زرما جان ولد پیاوخان اور معراج ولد زرماش جبکہ دوسرے فریق سے عقل خان ولد غنم شاہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کی بمباری سے 51لبنانی شہید، 174 زخمی