ویب ڈیسک: نوشہرہ میں ڈینگی کے وار جاری ،گزشتہ 72گھنٹوں کے دوران 2 زندگیاں نگل لیں ۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ شہر سمیت ضلع کی تین تحصیلوں میں ڈینگی بے قابو ہو گیا ۔
ڈینگی بخاری میں مسلسل اضاف کے بعد متعدد مریض ہسپتال میں داخل ہو گئے ہیں ۔
قاضی کمپلیکس نوشہرہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ڈینگی مچھر کے وار نے دو زندگیاں نگل لیں ۔
سرکاری اعداد شمار کے مطابق ضلع میں اب تک 34مثبت کیسز رپورٹ ہوئے،جن میں افراد اب بھی نوشہرہ کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔
ڈینگی وباء پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر محکمہ صحت کی جانب سے نوشہرہ کے مختلف ہسپتالوں میں ایمرجنسی وارڈ قائم کردئیے گئے۔
شہریوں نے متاثرہ علاقوں سمیت دیگر علاقوں میں بھی ڈینگی مچھر مار اسپرے کرانے کی اپیل کی ہے ۔
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے بھی ڈینگی کے باعث 2افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ۔
Load/Hide Comments