رسالپور میں فائرنگ کا تبادلہ

رسالپور میں فائرنگ کا تبادلہ : پولیس اہلکار زخمی ،رہزن ہلاک

ویب ڈیسک: رسالپور میں پولیس اور رہزنوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک اہلکار زخمی جبکہ ایک رہزن ہلاک ہو گیا ۔
واقعہ رسالپور شیرین کوٹھے سروس روڈ پر پیش آیا جہاں رہزنوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اختر حسین شدید زخمی ہو گیا ۔
پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک رہز ہلاک جبکہ ایک تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زخمی حالت میں فرار ہو گیا ۔
زخمی پولیس اہلکار کو فوری طورپر قاضی کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کے تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی میں مہمانوں کا داخلہ بند