لاہورکا جلسہ روکا گیا توکارکن جیلیں

لاہورکا جلسہ روکا گیا توکارکن جیلیں بھر دیں گے، عمران خان

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور کا جلسہ آر یا پار ہوگا، لاہورکا جلسہ روکا گیا توکارکن جیلیں بھر دیں گے، انہوں نے افغان ایشو پر بھی کہا کہ ملک کا مستقبل داﺅ پر لگا ہے اور ہم افغان قونصلر کے پیچھے پڑے ہیں۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آئینی عدالت کے معاملے پر بحث ہونی چاہیے، سپریم کورٹ آخری ادارہ ہے جس سے لوگوں کو توقعات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ کو بھی تباہ کر دیا گیا تو پاکستان بنانا ری پبلک بن جائے گا۔
آپ نے چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط کئے تھے اس میں آئینی عدالتوں کا قیام بھی موجود تھا، اب آپ کا کیا موقف ہے، اس سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ہر چیز کا کوئی تناظر ہوتا ہے، تب میں اور آج میں فرق ہے، اس وقت آئینی ترمیم کا مقصد صرف اور صرف قاضی فائز عیسیٰ کو بچانا ہے، یہ سب کچھ رات کے اندھیرے میں نہیں ہونا چاہیے، یہ جو کرنے جا رہے ہیں یہ آئین کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کو اس عدالت سے اٹھا کر آئینی عدالت میں بٹھا دیں گے، میں نے ایسے فیصلے کرنے والے ڈفر اور کم عقل بہت کم دیکھے ہیں، یہ ڈرے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس کے پاس موبائل آتا ہے اور اس کو خبریں ملتی ہیں، مجھے تمہاری حرکتوں کی وجہ سے پہلے پتہ چل جاتا ہے، مجھے علم تھا کہ یہ ترمیم آنی ہے، جو بھی ہونا تھا پوری مشاورت کے بعد ہونا چاہیے تھا۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور کا جلسہ آر یا پار ہوگا، لاہورکا جلسہ روکا گیا توکارکن جیلیں بھر دیں گے، انہوں نے افغان ایشو پر بھی کہا کہ ملک کا مستقبل داﺅ پر لگا ہے اور ہم افغان قونصلر کے پیچھے پڑے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جنگ سے نہیں ڈرتے، اسرائیلی جارحیت کابھرپور جواب دینگے،ایران