عوام کا سمندر کل لاہور سے

عوام کا سمندر کل لاہور سے ٹکرائے گا، حکومت راستہ روکنے کی حماقت نہ کرے

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ عوام کا سمندر کل لاہور سے ٹکرائے گا، جلسے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں، حکومت راستہ روکنے کی حماقت نہ کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے لاہور جلسے کے لئے تیاریاں پوری کر لی گئِی ہیں، وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور قافلے کی قیادت کرینگے۔ اسلام آباد جلسے کی طرح اب کی بار بھی صوابی انٹر چینج پر صوبہ بھر سے قافلے پہنچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوابی سے رواں دواں ہونے والا عوام کا سمندر کل لاہور سے ٹکرائے گا، لاہور جلسہ اسلام آباد میں ہونے والے جلسے سے بھی کئی گنا بڑا ہوگا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ صرف خیبر پختونخوا کا قافلہ دیکھ کر جعلی حکومت کے اوسان خطا ہو جائینگے۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے بتایاکہ کل لاہور میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے جا رہا ہے، اس سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل ہیں اور وزیراعلیٰ کی قیادت میں لوگ کل لاہور روانہ ہونگے ، حکومت راستہ روکنے کی حماقت نہ کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل اسلام آباد میں‌ہونے والا جلسے میں بھی عوام نے جوق در جوق شرکت کی تھی، اب کی بار بھی عوام کی جانب سے جوش و جذبہ بدرجہ اتم پایا جاتا ہے.

مزید پڑھیں:  پاک فوج نے اسلام آباد کی سکیورٹی سنبھال لی، گشت شروع