پی ٹی آئی جلسہ کی اجازت

پی ٹی آئی جلسہ کی اجازت بارے لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی جلسہ کی اجازت بارے لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل دیدیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت کے معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے فل بنچ تشکیل دیدیا۔
پاکستان تحریک انصاف کو لاہور میں‌جلسہ کی اجازت کے حوالے سے تشکیل دیئے گئے فل بینچ کے سربراہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر ہوں گے جبکہ بنچ کے دیگر ججز میں جسٹس طارق ندیم اور جسٹس علی ضیا باجوہ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے چیف جسٹس کو پی ٹی آئی کی درخواست پر فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے عالیہ حمزہ نے جلسہ کی اجازت نہ دینے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت کے معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے فل بنچ تشکیل دیدیا جو اس جلسہ کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور میں جلسہ کا اعلان کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں جہاں پارٹی کی طرف سے تیاریاں بھرپور انداز سے جاری ہیں تو وہیںلاہور ہائی کورٹ میں اس سلسلے میں‌بینچ بھی تچکیل دیدیا گیا ہے جو یہ فیصلہ کرے گا کہ جلسہ ہونا چاہئے یا نہیں.

مزید پڑھیں:  گورنمنٹ پرائمری سکول بیلہ مومندان کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کانوٹس