ویب ڈیسک: غزہ کے بعد اسرائیل نے لبنان پر حملہ کردیا، 70 مقامات کو نشانہ بنایا گیا جبکہ اس دوران صیہونی افواج کی جانب سے 100 سے زائد حملے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
لبنان میں مواصلاتی آلات سے دھماکوں کے بعد اسرائیل نے جنوبی لبنان میں 70 مقامات پر حملہ کر دیا۔
اس حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شب اسرائیلی ہوائی جہازوں نے دو گھنٹوں تک جنوبی لبنان میں مس الجبل، طیبہ، بلیدہ اور وادی بقا سمیت کئی علاقوں میں اہداف کو نشانہ بنایا جہاں راکٹ لانچر بیرلز کو اسرائیل پر حملے کیلئے تیار کیا جا رہا تھا۔
لبنان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جنوبی لبنان میں 70 سے زائد مقامات پر اسرائیل کی جانب سے سو سے زائد ہوائی حملے کیے گئے، تاحال حملوں میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں۔
یاد رہے کہ امریکی صدر حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر چکے ہیں، تاہم انہوں نے اس سلسلے میں تنازعے کے سفارتی حل کو ممکن اور بہترین راستہ قرار دیا تھا۔
برطانیہ نے بھی دونوں فریقین کے مابین کشیدگی کے فوری خاتمی اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اس کے برعکس اسرائیل پر جنگی جنون سوار ہے اور اس نے دونوں ممالک کی باتوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے جنوبی لبنان پر حملے کر دیے۔
غزہ کے بعد اسرائیل نے لبنان پر حملہ کردیا، 70 مقامات کو نشانہ بنایا گیا جبکہ اس دوران صیہونی افواج کی جانب سے 100 سے زائد حملے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments