ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی ظلم وجبر کی انتہا، 7 فلسطینی شہید جبکہ ان کی لاشیں چھت سے پھینکی گئیں۔
غزہ کے مغربی کنارے میں اسرائیلی بربریت حدوں کو چھونے لگی ہے۔ صیہونی فورسز نے فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد ان کی لاشیں چھت سے پھینک دیں۔
فلسطینی حکام کے مطابق ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ پھینکے گئے افراد زندہ تھے یا یہ شہید کر دیئے گئے تھے، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی لاشیں چھت سے پھینکی ہیں۔
ادھر اسرائیل فوج بھی لاشیں پھینکنے کی تحقیقات کر رہی ہے، دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنین شہر کے قریب آپریشن میں7 فلسطینیوں کو شہید کیا، آپریشن کے دوران صحافیوں پر بھی فائرنگ کی گئی۔
غزہ میں اسرائیلی ظلم وجبر کی انتہا، 7 فلسطینی شہید، لاشیں چھت سے پھینکی گئیں۔ غزہ کے مغربی کنارے میں اسرائیلی بربریت حدوں کو چھونے لگی ہے۔
Load/Hide Comments