ویب ڈیسک: پاکستان 21 ویں بار آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایک بار پھر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب کر لیا گیا۔
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان 21 ویں مرتبہ آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرزکا ممبربنا ہے۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سالانہ اجلاس میں پاکستانی وفد شرکت کریگا۔
پی اے ای سی اعلامیے کے مطابق 21 ویں مرتبہ بورڈ آف گورنرز کی رکنیت پاکستان کے آئی اے ای اے میں فعال کردار کی عکاس ہے۔
پاکستان 21 ویں بار آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب کر لیا گیا۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سالانہ اجلاس میں پاکستانی وفد شرکت کریگا۔ اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا.
Load/Hide Comments