مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ میں تاخیر

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ میں تاخیر ،سپیکر خیبرپختونخوا کاالیکشن کمیشن کو خط

ویب ڈیسک: مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ میں تاخیر پر سپیکر خیبرپختونخوا کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا گیا.
خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر بابر سلیم سواتی نے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ میں تاخیر انصاف کا قتل ہے۔
سپیکر صوبائی اسمبلی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستیں الاٹ کی جایئں، خیبرپختونخوا اسمبلی کا کسٹوڈین ہوں اس لئے خط لکھ دیا۔
سپیکر بابر سلیم سواتی نے دو صفحات پر مشتمل جامع خط میں کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے۔
انہوں لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد مخصوص نشستوں کے معاملہ پر غیر ضروری تاخیر کی جا رہی ہے، جو درست نہیں۔
سپیکر نے خط میں مزید لکھا ہے کہ سپریم کورٹ نے ائین کی روشنی میں فیصلہ جاری کیا گیا ، اب ان کی الاٹمنٹ میں تاخیر انصاف کا قتل ہے۔
سپیکر صوبائی اسمبلی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستیں الاٹ کی جایئں، خیبرپختونخوا اسمبلی کا کسٹوڈین ہوں اس لئے خط لکھ دیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان مخالف نعرے بازی دشمن کا ایجنڈا ہے، حافظ نعیم الرحمان