ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں رسالپور پولیس اور رہزنوں میں جھڑپ کے دوران رہزن ہلاک جبکہ اس دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔
رات گئے رسالپور شیرین کوٹھے سروس روڈ پر رسالپور پولیس اور رہزنوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
اس دوران رہزنوں کی فائرنگ سے چوکی بارہ بانڈہ کا پولیس اہلکار اختر حسین شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کیلئے قاضی کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس ذرایع کے مطابق جوابی فائرنگ سے ایک رہزن ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
زخمی پولیس اہلکار کو قاضی کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈی پی او نوشہرہ سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اس دوران پولیس نفری نے فرار ملزمان کے خلاف سرچ اپریشن شروع کر دیا۔
یاد رہے کہ ضلع نوشہرہ میں رسالپور پولیس اور رہزنوں میں جھڑپ کے دوران رہزن ہلاک جبکہ اس دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔
Load/Hide Comments