شیخ وقاص اکرم اور خالد خورشید

شیخ وقاص اکرم اور خالد خورشید نے سفری ضمانت کرا لی

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنماوں شیخ وقاص اکرم اور خالد خورشید نے سفری ضمانت کرا لی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم اور سابق وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی سفری ضمانت پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد سنگل بینچ نے منظور کر لی۔
ادھر عدالت نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کی 12 اکتوبر تک ضمانت منظور کی اور اس دوران عدالت نے پولیس کو ان دونوں رہنماوں کو 12 اکتوبر تک گرفتاری سے روک دیا۔
پشاور ہائی کورٹ کے ایبٹ آباد بینچ نے دونوں رہنماوں کو 12 اکتوبر کو مقامی عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں پر سنگ جانی ٹول پلازہ جلسہ کا مقدمہ درج تھا۔

مزید پڑھیں:  خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں صوبے کا نام پختونخوا رکھنے کی تجویز پیش