خیبر پختونخوا حکومت نے بہتر طرز حکمرانی کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اہم اقدام کے طور پر ” اختیار عوام کا ” کے نام سے خصوصی پورٹل کا اجراء کر دیا ہے خوش آئند ضرور ہے لیکن اس سے زیادہ توقعات وابستہ اس لئے نہیں کیا جا سکتا کہ قبل ازیں بھی مرکز شکایات قسم کے تجربات کافی ہو چکے ابتدائی دنوں میں کچھ فعالیت کے مظاہرے کا بھی مشاہدہ ضرور ہے لیکن اس کے بعد لگتا ہے یہ سارا کام بابوئوں کے حوالے ہوتا ہے جن کی عدم دلچسپی اور سرد مہری کے باعث مطلوبہ مقصد اور افادیت باقی نہیں رہتی ۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا اگر ماضی کے تجربات سے بچنا چاہتے ہیں تو اس انتظام کو پوری طرح بابوئوں کے حوالے کرنے کی بجائے کبھی کبھار خود بھی اس کی سن گن لے لیا کریں تاکہ اس حسن انتظام کا حشر پہلے کے تجربات سے مختلف اور بہتر ہو۔