ویب ڈیسک: افغانستان بدامنی کے خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون پر تیار، پاک افغان مذاکرات حکومتی سطح کی بات ہے. یہ باتیں افغان قونصل جنرل کی جانب سے کہیں گئی ہیں.
تفصیلات کے مطابق افغان قونصل جنرل محب شاکر کا کہنا تھا کہ بدامنی کے خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کرنے پر تیار ہیں۔ ان کے ریمارکس سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے افغانستان سے براہ راست مذاکرات کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔
افغان قونصل جنرل محب شاکر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین مذاکرات مرکزی حکومتوں کا کام ہے، یہ ہمارے بس کی بات نہیں۔
افغان قونصل جنرل نے مزید بتایا کہ پاکستان اور افغانستان دو اہم پڑوسی ممالک ہیں، دونوں ممالک کی 2 سے ڈھائی ہزار کلومیٹر سرحد ہے، اس لئے مذاکرات کرنا ہمارے دائرہِ اختیار کی بات نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قیام امن سے ہی دونوں ممالک ترقی کر سکتے ہیں، بدامنی کے خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون پر تیار ہیں۔
افغانستان بدامنی کے خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون پر تیار، پاک افغان مذاکرات حکومتی سطح کی بات ہے. یہ باتیں افغان قونصل جنرل کی جانب سے کہیں گئی ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین مذاکرات مرکزی حکومتوں کا کام ہے، یہ ہمارے بس کی بات نہیں۔
Load/Hide Comments