شمالی وجنوبی وزیرستان میں جھڑپیں

شمالی وجنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 6 جوان شہید، 12 خوارج ہلاک

ویب ڈیسک: شمالی وجنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، دو مختلف جھڑپوں میں سیکورٹی فورسز کے 6 جوان شہید جبکہ 12 خوارج ہلاک ہو گئَے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وجنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپوں کے دوران 12 خوارج ہلاک ہو گئے جبکہ ان واقعات میں سیکورٹی فورسز کے 6 جوان بھی جام شہات نوش کر گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں خوارج گروپ نے فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، اس موقع پر فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارجی انجام کو پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ تبادلہ میں بہاردی سے لڑتے ہوئے 6 سیکورٹی فورسز کے جوان جام شہادت نوش کر گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع سپن وام میں سیکیورٹی فورسز اور دراندازوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران ساتوں خوارج ہلاک کر دیئے گئے۔ دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں ہتھیار، دھماکا خیز مواد اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے ضلع لدھا میں ایک دوسرے کارروائی کے دوران خوارج کے ایک گروپ نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔
اس کے جواب میں جوانوں نے دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے 5 دہشت گرد مار گرائے۔
علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جا ری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
یاد رہے کہ شمالی وجنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، دو مختلف جھڑپوں میں سیکورٹی فورسز کے 6 جوان شہید جبکہ 12 خوارج ہلاک ہو گئَے، جبکہ اس دوران دہشت گردوں سے بھاری گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  غیرقانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائیگی:اسلام آباد ہائیکورٹ