ویب ڈیسک: بنوں میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے سب انسپکٹر کو قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ بنوں کے علاقہ شاہ دیو خاص میں پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکل پر سوار چار حملہ آوروں نے مسمی سلطان ایاز کو گھر کے قریب نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر جان بحق ہو گیا ۔
فائرنگ کے نتیجے میں مقتول کا بھائی شہاب بھی زخمی ہو گیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
پولیس نے واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
Load/Hide Comments