ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں آئینی ترامیم سمیت اہم امور پرتفصیلی مشاورت کی گئی ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا رائیونڈ میں نواز شریف سے ملاقات کی۔
اہم ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ملاقات کے دوران شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ہونے والی اب تک کی مشاورت کے بارے میں نواز شریف کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا
میاں نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ امریکا کے ایجنڈے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی۔
میاں نواز شریف نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو مشورے بھی دیئے ۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
Load/Hide Comments