190ملین پاؤنڈز ریفرنس

190ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت 24ستمبر تک ملتوی

ویب ڈیسک: احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ز ریفرنس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کردی۔
راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔
سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے ریفرنس کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر جرح کی۔
گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل چودھری ظہیر عباس نے اپنی جرح مکمل کرلی تھی۔
احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت منگل 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  سعودیہ اور ایران کے سفارتی تعلقات میں پیشرفت، ولی عہد اور ایرانی وزیر کی ملاقات