ویب ڈیسک: مانسہرہ میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ سے سینئر قانون دان افتخار خان قتل جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے ۔
واقعہ تھانہ خان کی حدود شیر پور میں پیش آیا جہاں جائیدا د کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان خونریز تصادم ہوا ۔
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں معروف قانون دان افتخار خان قتل جبکہ دونوں طرف سے 4افراد زخمی ہو گئے ۔
واقعہ کی اطلاع پر خاکی پولیس موقع پر پہنچ گئی نعش اور زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
دونوں اطراف سے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد حافظ محمد نسیم نے کل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔
Load/Hide Comments