ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں لینڈ مائن دھماکہ ہوا جس میں ایک ہی خاندان کے 5بچے زخمی ہو گئے ۔
ڈی پی او جنوبی وزیرستان ملک حبیب کے مطابق واقعہ تحصیل مکین کے علاقہ سپین کمر میں پیش آیا ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بتایا کہ بچوں کو پہاڑ میں زنگ آلود لینڈ مائن ملا جسے وہ اٹھا کر گھر لے آئے اس دوران بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا ۔
دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے افراد زخمی ہو گئے ۔
زخمی بچوں کو فوری طورپر شمالی وزیرستان کے رزمک ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔
Load/Hide Comments