ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 6سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی ۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنے بیان میں دہشتگرد کاروائیوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں،سکیورٹی فورسز کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
Load/Hide Comments