ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پرامن جلسے کی خواہاں ہے، لیکن کل سے لاہور میں پولیس گردی جاری ہے، راج کماری اوچھے ہتھکنڈوں کی خود ذمہ دار ہے۔ جعلی حکومت ماحول پرامن بنائے۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کے لئے بہانے ڈھونڈے جا رہے ہیں، کل رات کارنر میٹنگ کے انعقاد پر 20 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو ظلم کی انتہا ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز راج کماری اوچھے ہتھکنڈوں کی خود ذمہ دار ہوگی، جعلی حکومت فسطائیت سے باز آجائے اور ہمیں جمہوری حق سے محروم نہ کیا جائے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر ہمیں عمل درآمد کرنے کا بحاشن دینے والی جعلی حکومت خود بھی عمل درآمد یقینی بنائیں، اسلام اباد جلسے کی طرح جعلی حکومت خود ایس او پیز کی دھجیاں نہ اڑائے۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ پکڑ دھکڑ کے بہانے نہ بنائے جائیں، پی ٹی آئی ڈرنے والی جماعت نہیں، جعلی حکومت پکڑ دھکڑ کے بہانے نہ بنائے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ کل سے لاہور میں پولیس گردی جاری ہے، پی ٹی آئی کارکنوں کو دبانے کیلئے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے لیکن ہم بھِی ڈرنے والے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنے اوچھے ہتھکنڈوں کی خود ذمہ دار ہو گی۔
Load/Hide Comments