کنٹینر پل کے نیچے پھنس گیا

لاہور جلسہ کیلئے آنے والا کنٹینر پل کے نیچے پھنس گیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے آج لاہور میں کاہنہ مویشی منڈی میں ہونے والے پاور شو کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ جلسہ گاہ میں سٹیج بن سکا نہ ہی ساؤنڈ سسٹم لگ سکا، اور تو اور لاہور جلسہ کیلئے آنے والا کنٹینر پل کے نیچے پھنس گیا۔
انتظامیہ کے مطابق کینٹیر کو پیچھے نکال کر دوبارہ جلسہ گاہ لانے کے لیے کام تیزی سے جاری ہے۔
ادھر جلسہ گاہ کی انتظامیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے دیگر کینٹینرجلسہ گاہ آنے نہیں دیئے جا رہے۔
گزشتہ روز سے ہی جلسے سے قبل مفرور کارکنان کی گرفتاری کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے اور پولیس نے متعدد کارکنان کو گرفتار کیا ہے۔
کاہنہ جلسہ گاہ کو جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے آج لاہور میں کاہنہ مویشی منڈی میں ہونے والے پاور شو کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ جلسہ گاہ میں سٹیج بن سکا نہ ہی ساؤنڈ سسٹم لگ سکا، اور تو اور لاہور جلسہ کیلئے آنے والا کنٹینر پل کے نیچے پھنس گیا۔
ادھر جلسہ گاہ کی انتظامیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے دیگر کینٹینرجلسہ گاہ آنے نہیں دیئے جا رہے، کاہنہ جلسہ گاہ کو جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی سربراہی میں پختون قومی جرگہ سے مذاکرات