خواجہ آصف مولانا کو قائل کرنے

خواجہ آصف مولانا کو قائل کرنے کیلئے پرعزم

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف مولانا کو قائل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان نیت پر شک نہ کریں، انہوں نے کہا کہ ہم سربراہ جے یو آئی ف کو قائل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اپنی سیاسی پوزیشن کا دفاع کرنا ہے، سیاست کا حسن ہے کہ امید کا دامن نہیں چھوڑا جاتا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر کا الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط آئین اور قانون کے مطابق ہے، اگر اُس میں قانون کی غلط تشریح کی گئی ہے تو وقت اُس کا فیصلہ کرے گا، قانون کی تشریح کرنا ہمارا حق ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ مجوزہ آئینی ترامیم کا جو مسودہ انہیں ملا اس میں بدنیتی نظر آئی، وہ مخالفین کی گردن دبانے کیلئے عدالتی ڈھانچہ تشکیل دینا چاہتے تھے۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف مولانا کو قائل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان نیت پر شک نہ کریں.
اس سے قبل صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت بلاول بھٹو اور دیگر سیاسی رہنما بھی مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترامیم کے حوالے سے منانے کی لاکھ کوشش کر چکے ہیں لیکن ہر بار انہوں نے اسے مسترد کر دیا ہے.

مزید پڑھیں:  خطرے کی گھنٹی بج گئی، سرکاری ہسپتالوں میں سرنج اور سپرٹ بھی ختم