ہری پور میں قتل شدہ نعش

ہری پور میں قتل شدہ نعش برآمد، تفتیش شروع کر دی گئی

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں قتل شدہ نعش برآمد کر لی گئی ہے، اس سلسلے میں پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود تکیہ سٹاپ سے 55سے 60 سالہ شخص کی قتل شدہ نعش برآمد ہوئی ہے۔
مقتول کی شناخت محمد پرویز ولد محمد جان سکنہ تکیہ سٹاپ کوٹ نجیب اللہ کے نام سے ہوئی، جسے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے مبینہ طور پر قتل کیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ واقعہ کی اطلاع پر تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس اور ریسکیو1122 موقع پر پہنچ گئی، اور نعش آر ایچ سی کوٹ نجیب اللہ منتقل کر دی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول 6 بچیوں کا باپ ہے، لواحقین کے مطابق کسی سے کوئی عناد یا دشمنی بھی اس کی نہیں تھی۔
ضلع ہری پور میں قتل شدہ نعش برآمد کر لی گئی ہے، اس سلسلے میں پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل نےبارود برسا دیا، 16 فلسطینی شہید