جعلی میڈیکل ویزوں پر افغانیوں

جعلی میڈیکل ویزوں پر افغانیوں کا دیگر ممالک جانے کا انکشاف

ویب ڈیسک: پاکستان سے دیگر ممالک کو جانے کیلئے وزٹ ویزے بند ہونے کے بعد جعلی میڈیکل ویزوں پر افغانیوں کا دیگر ممالک جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وزٹ ویزے بند ہونے کی وجہ سے افغان شہریوں کی بڑی تعداد علاج کے بہانے پاکستان کے ویزے حاصل کر رہی ہے، اور اس کے بعد یہاں سے دوسرے ممالک جانے کی کوششیں کرتے ہیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ایسے غیر ملکی جہاں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور یا کراچی کے سفارت خانوں یا قونصلیٹ سے رابطہ کر کے مختلف ممالک کے ویزے حاصل کرتے ہیں، اس اقدام مِیں کامیابی کے بعد یہ افغانی پاکستان سے ان ممالک کا سفر کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایسے 9 افغان شہریوں کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر گرفتار کیا جا چکا ہے جو جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ پر علاج کے بہانے پاکستان آئے تھے اور پھر بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
امیگریشن حکام کے مطابق گرفتار افغان شہریوں کو ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے عدالتی احکامات پر جیل بھیج دیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سے دیگر ممالک کو جانے کیلئے وزٹ ویزے بند ہونے کے بعد جعلی میڈیکل ویزوں پر افغانیوں کا دیگر ممالک جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دوسرے ضمنی بلدیاتی انتخابات 20 اکتوبر کو ہوں گے