ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے لاہور میں ہونے والے جلسہ کے حوالے سے پنجاب حکومت کا اہم اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں 9مئی کے 3700 ملزمان کی گرفتاری کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق لاہورکی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کاہنہ میں رنگ روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی۔ اس دوران ضلعی انتظامیہ نے 43 شرائط و ضوابط بھی عائد کر رکھی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے اجلاس میں 9 مئی کے مفرور 3700 ملزمان کو لاہور کے جلسے کے موقع پر گرفتار کرنے کیلئَے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے لاہور میں ہونے والے جلسہ کے حوالے سے پنجاب حکومت کا اہم اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں 9مئی کے 3700 ملزمان کی گرفتاری کا فیصلہ کر لیا گیا۔
Load/Hide Comments