22ہزار سے زائد پاکستانیوں کے دنیا

22ہزار سے زائد پاکستانیوں کے دنیا بھر کی جیلوں مِں قید ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک: 22ہزار سے زائد پاکستانیوں کے دنیا بھر کی جیلوں مِں قید ہونے کا انکشاف، سب سے زیادہ سعودی عرب میں 10 ہزار 400 پاکستانی قید ہیں۔
قائمہ کمیٹی میں پیش کی گئیں تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں 22 ہزار سے زائد پاکستانی شہری قید ہیں۔ ان میں سے سعودی عرب میں 10 ہزار 400 سے زائد جبکہ متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار سے زائد قید ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت 22 ہزار سے زائد پاکستانی قید ہیں، قیدیوں میں زیادہ تر افراد غیرقانونی امیگریشن میں قید ہوتے ہیں۔ قتل، ہراسانی اور دیگر جرائم میں بھی پاکستانی شہری پابند سلاسل ہیں۔
سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسی ہے کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح کے لیے متحرک کردار ادا کرے۔ اس بارے میں حکومت کی جانب سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین کے ساتھ ایک الیکٹرک سسٹم بنایا گیا ہے۔ جیسے ہی کسی یورپی ملک میں پاکستانی گرفتار ہوتا ہے تو تفصیلات ہمیں مل جاتی ہیں۔
یاد رہے کہ 22ہزار سے زائد پاکستانیوں کے دنیا بھر کی جیلوں مِں قید ہونے کا انکشاف، سب سے زیادہ سعودی عرب میں 10 ہزار 400 پاکستانی قید ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی میں لڑائی ، 4سکیورٹی اہلکار معطل کر دیئے گئے