وزیراعظم شہباز شریف امریکا روانہ

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف امریکا روانہ

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف امریکا روانہ ہو گئے۔
امریکا جاتے ہوئے شہباز شریف لندن میں ایک روزہ قیام کریں گے۔
ایک ہفتے پر محیط اس دورے کے دوران وزیراعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ اس دوران ان کے مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔
یاد رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفارتی مصروفیات اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس کی تیاریوں کے پیش نظر اسحاق ڈار وزیراعظم کے ہمراہ نیویارک نہ جا سکے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف امریکا روانہ ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حملے کیلئے جس کی حدود استعمال ہوئیں، نشانے پر ہوگا، ایران