ویب ڈیسک: ضلع مردان میں اراضی مالکان کی جانب سے سکولوں کی بندش کا سلسہ تھم نہ سکا ، اور اب مردان میں ایک اور سکول کو تالا لگا دیا گیا۔
مردان کے شہری نے علاقہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر ون کو تالا لگا دیا، سکول بند ہوئے کئی دن گزر گئے لیکن اس کے باجود ضلعی انتظامیہ محکمہ ایجوکیشن سکول کھلوانے میں ناکام رہا۔
اس حوالے سے سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری جنید نے سکول کو تالا لگا دیا، جبکہ سکول کو تالہ لگانے وانے کی جانب سے اس بابت کہا گیا ہے کہ سکول میں کلاس فور ملازمت کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔
سکول بند ہونے سے بچوں کو دوسرے سکول منتقل مگر کر دیا گیا ہے، جہاں بچے زمین پر بیٹھ کر کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس دوران بچے گرمی سے بے حال ہیں۔
مردان میں سکول بند ہونے سے بچوں نے سکول آنا ہی چھوڑ دیا ہے، اعداد و شمات کے مطابق بند ہونے سے قبل سکول میں بچوں کی تعداد 230 کے قریب تھی جو اب آدھی رہ گئی ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بچوں کا مستقبل تاریک ہونے کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایجوکیشن سکول کے مسائل حال کرنے میں سنجیدہ نہیں۔
یاد رہے کہ ضلع مردان میں اراضی مالکان کی جانب سے سکولوں کی بندش کا سلسہ تھم نہ سکا ، اور اب مردان میں ایک اور سکول کو تالا لگا دیا گیا۔
اس حوالے سے سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری جنید نے سکول کو تالا لگا دیا، جبکہ سکول کو تالہ لگانے وانے کی جانب سے اس بابت کہا گیا ہے کہ سکول میں کلاس فور ملازمت کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔
Load/Hide Comments