عمرایوب کی قیادت میں 3ہزار کارکنان

عمرایوب کی قیادت میں 3ہزار کارکنان پر مشتمل قافلہ لاہور روانہ

ویب ڈیسک: قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمرایوب کی قیادت میں 3ہزار کارکنان پر مشتمل قافلہ لاہور جلسے کیلئے روانہ ہو گیا ہے۔
عمر ایوب سمیت صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب خان، سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان اور ایم پی اے اکبر ایوب خان بھی لاہور میں ہونے والے جلسے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
کارکنان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو قیدی نمبر804 کو رہا کرو، کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔
پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے ہری پور کی تینوں تحصیلوں سے پی ٹی آئی کے سینکڑوں ٹائیگرز گاڑیوں میں روانہ ہو گئے ہیں۔
قافلوں میں خواتین کارکنان اور عہدہ داران سمیت ضلع بھر کے کارکنان شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کارکنان کے ہاتھوں میں پی ٹی آئی کے جھنڈے بھی موجود ہیں۔
یاد رہے کہ قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمرایوب کی قیادت میں 3ہزار کارکنان پر مشتمل قافلہ لاہور جلسے کیلئے روانہ ہو گیا ہے۔
اپنے قائد عمران خان کیلئے ہر قسم قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، فضل حکیم خان یوسفزئی
ادھر پی ٹی آئی مالاکنڈ ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی کی قیادت میں لاہور جلسے میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کا بڑا قافلہ لاہور کیلئے روانہ ہو گیا ہے۔
قافلے میں چیئرمین ڈیڈیک سوات اختر خان ایڈوکیٹ، ایم این اے سلیم الرحمان، سوات سٹی میئر شاہد علی خان اور دیگر قائدین بھی شامل ہیں۔
مینگورہ سے جلسہ میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل کارکنوں نے عمران خان کی رہائی اور مراد سعید کو تحفظ دینے کیلئے نعرے بازی کی۔
فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ اپنے قائد عمران خان کیلئے ہر قسم قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔
مالاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع سے بڑے بڑے قافلے چکدرہ کے مقام پر پہنچ گئے۔ جہاں سے پی ٹی آئی مالاکنڈ ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی کی قیادت میں بڑا قافلہ لاہور جلسے کیلئے روانہ ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم کا7اکتوبر کو فلسطینیوں کیساتھ یوم یکجہتی منانے کا اعلان