ویب ڈیسک: واٹس ایپ اور انسٹاگرام سروس بندش سے صارفین مشکلات کا شکار، شکایات ریکارڈ پر آنے لگیں۔
واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے پاکستانی صارفین ہفتے کے روز ایپلی کیشن میں بندش کی شکایات کرتے نظر آئے، دوسری طرف پی ٹی سی ایل کی جانب سے فراہم کردہ انٹرنیٹ سروسز میں رکاوٹوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
انٹرنیٹ بندش سے باخبر رہنے والی ویب سائٹ ”ڈاؤن ڈیٹیکٹر“ کے مطابق انسٹاگرام صارفین نے آج ایک گھنٹے کے دوران واٹس ایپ اور انسٹاگرام سروس بندش کی متعدد اطلاعات رپورٹ کیں۔
واٹس ایپ صارفین نے وائس نوٹ بھیجنے میں مشکلات کی شکایت کی جبکہ پی ٹی سی ایل نے بھی آج سروسز میں خلل کی اطلاع دی ہے۔
Load/Hide Comments