ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے رکاوٹ بنے ٹرک کا شیشہ توڑ دیا۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے لاہور جلسے کے لئے جاتے ہوئے راستے میں بطور رکاوٹ کھڑے کیے جانے والے ٹرک کے شیشے کو رائفل مار کر توڑا اور پھر مظاہرین نے گاڑی کو ہٹا کر راستہ کھول دیا۔
خیبرپختونخوا سے قافلے کی صورت میں لاہور جلسے کیلیے آنے والے وزیراعلی خیبرپختونخوا جب فیروز والہ کالا شاہ کاکو پہنچے تو راستے میں رکاوٹیں دیکھ کر مشتعل ہوگئے۔
علی امین گنڈاپور اس دوران اپنی گاڑی سے نیچے اترے اور ٹرک کے شیشے کو رائفل سے توڑا، اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ جلسہ کیلئے جانے والے دیگر افراد نے ٹرک میں بیٹھ کر اسے راستے سے ہٹایا اور پھر قافلہ موٹروے کی طرف روانہ ہوگیا۔
یاد رہے کہ لاہور جلسہ کیلئے جاتے ہوئے مذکورہ مقام پر انتظامیہ نے سڑک کو کنٹینر لگا کر بند کیا تھا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے رکاوٹ بنے ٹرک کا شیشہ توڑ دیا۔
Load/Hide Comments