ویب ڈیسک: اسرائیل نے غزہ میں پناہ گزینوں کے سکول پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 30فلسطینی شہری شہید ہو گئے ہیں ۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں 13بچے اور 6خواتین بھی شامل ہیں ۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں الزیتون اسکول کو بھی نشانہ بنایا، حملے میں تیس افراد زخمی ہوئے۔
فلسطین وزارت صحت کے مطابق ہفتے کو غزہ میں الزیتون کے علاقے میں پناہ گزین اسکول پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 22 افراد شہید ہوئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا کہ جنگ کے دوران یہ اسکول بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد یہاں بے گھر افراد نے پناہ لی تھی۔
Load/Hide Comments