ویب ڈیسک: باجوڑ میں ایک روز قبل لاپتہ ہونے والے بچے کی تشدد زدہ نعش مل گئی جسے انتہائی بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل ناوگئی علاقہ کمانگرہ آدم خان کلے سے تعلق رکھنے والے نورزاعلی خان کا 9سالہ بیٹا معاذ خان گزشتہ شام گھر سے نکلا رات گئے تک کافی تلاش کرنے کے باوجود وہ نہیں ملا۔
صبح قریبی پہاڑ میں جگہ جگہ تلاش کے بعد تشدد لاپتہ ہونے والے بچے کی تشدد زدہ نعش مل گئی ۔
تھانہ ناواگئی کی پولیس نے بچے کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
بچے کے والد اور دیگر ورثاء نے پولیس نے انصاف فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو بہت جلد قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے گا ۔
Load/Hide Comments