عمران خان اسرائیلی لابی کا ایجنڈا

فضل الرحمان سے سنا تھا عمران خان اسرائیلی لابی کا ایجنڈا ہے، احسن اقبال

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے سنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اسرائیلی لابی کا ایجنڈ ا ہے ۔
احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوئی پاکستانی بھول نہیں سکتا کہ بانی پی ٹی آئی پروجیکٹ کا ماسٹر مائنڈ کون ہے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی لابی بانی پی ٹی آئی کو پاکستان پر دوبارہ مسلط کرنیکی کوشش میں ہے، بانی پی ٹی آئی نے لوگوں کو اسلامی ٹچ دے کر اپنا تشخص بنایا جس کا مقصد پاکستان اسرائیل تعلقات بنانا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا یہ تیسرا مضمون ہے جو بانی پی ٹی آئی کی حمایت میں شائع ہوا ہے، گولڈ اسمتھ سے بانی پی ٹی آئی کا رشتہ بہت مضبوط ہے، بانی پی ٹی آئی نے پاکستانیوں سے تعلق توڑ کر گولڈ اسمتھ خاندان سے تعلق جوڑا، بانی پی ٹی آئی نے مہم چلائی صادق خان کو میئر لندن کیلئے ووٹ نہ دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا سے زہر لوگوں کے ذہن میں اتارا جا رہا ہے، شہریوں کا اعتماد ختم ہو جائے تو ریاست اندرونی طور پر کھوکھلی ہو جاتی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا ایک طرف بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں مجھے امریکا نے سازش کرکے نکالا، دوسری طرف امریکا میں کانگریس کی حمایت میں قراردادپاس کراتے ہیں، ہم نے مولانا فضل الرحمان سے سنا تھا بانی پی ٹی آئی اسرائیلی لابی کا ایجنڈا ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا آج پاکستان کی معیشت اٹھ رہی ہے اور مہنگائی کم ہو رہی ہے، ہمارے معاشی اعشاریے اوپر جا رہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ بہتر ہو رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کے جلسے جلوس اور دھرنے سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔

مزید پڑھیں:  تربت میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام،280کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد