تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس طلب

تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس طلب، اہم امور پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، آج ہونے والے کور کمیٹی کے اجلاس میں آئینی ترامیم سمیت ودیگر معاملات پر بحث کی جائیگی۔
ذرائع کے مطابق شام 4 بجے ہونے والے اجلاس کی صدارت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کریں گے۔
اجلاس میں جہاں ملکی سیاسی صورتحال اور مجوزہ آئینی ترامیم پر بحث کی جائے گی وہیں اجلاس میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے کیسوں پر مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں لاہور کے بعد پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسوں سے متعلق پلان بھی تشکیل دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال اور آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بورس جانسن نے نیتن یاہو پر جاسوسی کا الزام لگا دیا