ویب ڈیسک: صوبے کے تمام سرکاری اور نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوںمیں داخلے کیلئے گزشتہ روز پشاور، ایبٹ آباد، کوہاٹ، چکدرہ، مردان، سوات اور ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم 13امتحانی مراکز پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ بیک وقت لیا گیا۔
ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 42 ہزار 329 طلبہ شریک ہوئے، جن میں23 ہزار 339 طلباءاور 18 ہزار 990 طالبات شامل تھیں۔
پشاور میں اسلامیہ کالجیٹ سکول، پاکستان فارسٹ انسٹی ٹیوٹ، یونیورسٹی کالج فار بوائز، یونیورسٹی پبلک سکول، سی کاز یونیورسٹی انڈسٹریل سٹیٹ اورگورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر1پشاور سٹی میں امتحانی مرکز قائم تھے۔ ان مراکز پر 19 ہزار 415 طلبہ نے ٹیسٹ دیا ہے۔
سوات میں کبل کرکٹ گراﺅنڈ اور اقراءانٹرنیشنل یونیورسٹی اوڈیگرام میں قائم دو مراکز پر 5 ہزار 834 طلبہ، مردان میں 5 ہزار 328 طلبہ، لوئر دیر میں 2 ہزار 528 طلبہ، کوہاٹ مرکز پر 2 ہزار 62 طلبہ، ڈی آئی خان میں 2 ہزار 670 طلبہ اور ایبٹ آباد میں 4 ہزار 492 طلبہ نے ٹیسٹ دیا۔
ٹیسٹ کیلئے محکمہ داخلہ،پولیس،ٹریفک پولیس اور دیگر انٹیلی جنس اداروں بشمول ایف آئی اے،آئی بی،سپیشل برانچ کے اہلکاروں کی خدمات لی گئی تھیں۔
ٹیسٹ سنٹرز کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگائے گئے تھے اور جامہ تلاشی بھی لی جارہی تھی۔ ٹیسٹ کے حتمی نتائج کا اعلان72گھنٹوں کے اندر کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پشاور، ایبٹ آباد، کوہاٹ، چکدرہ، مردان، سوات اور ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم 13امتحانی مراکز پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ بیک وقت لیا گیا۔ اس دوعران محکمہ داخلہ،پولیس،ٹریفک پولیس اور دیگر انٹیلی جنس اداروں بشمول ایف آئی اے،آئی بی،سپیشل برانچ کے اہلکاروں کی خدمات لی گئی تھیں۔
Load/Hide Comments