کرم میں جھڑپیں تیسرے روزبھی جاری

کرم میں جھڑپیں تیسرے روزبھی جاری، 12افراد جاں بحق، 22سے زائد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع کرم میں جھڑپیں تیسرے روزبھی جاری رہیں، اس دوران مجموعی طور پر 12افراد جاں بحق جبکہ 22سے زائد زخمی ہو گئے۔
اب کی بار لڑائی گاؤں بوشہرہ اور گاؤں احمد زئی کے درمیان مورچوں کی تعمیر پر شروع ہوئی ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ضلع کرم میں مختلف قبائل کے درمیان لڑائی کا سلسلہ تیسرے روز میں داخل ہوگیا۔
اس دوران گاؤں بالش خیل، خار کلی، صدہ، پیواڑ، تری منگل، بغکی، مقبل اور کنج علیزئی میں فریقین کے مابین ایک دوسرے پر گولہ باری کی جا رہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر ہلکے و بھاری اسلحہ سے بارود برسایا جا رہا ہے۔ فریقین ایک دوسرے کو ماٹر گولے، راکٹ، میزائل اور دوسرے خود کار بھاری اسلحے سے آزادانہ طور پر نشانہ بنا رہے ہیں۔
کرم میں جھڑپیں تیسرے روزبھی جاری رہیں، اس حوالے سے ہسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ اب تک ہونے والی فائرنگ کے دوران 12 افراد جاں بحق جبکہ 22 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔
اس دوران ضلعی انتظامیہ، پولیس اور عسکری قیادت جنگ بندی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں، جھڑپوں کی وجہ سے مین ٹل پاراچنار شاہراہ آج بھی ہر قسم آمد و رفت کیلئے بند رہی۔
یاد رہے لڑائی گاؤں بوشہرہ اور گاؤں احمد زئی کے درمیان مورچوں کی تعمیر پر شروع ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم کی آرمی چیف سے ملاقات، اہم امور زیربحث