پولیس اہلکار مستعفی

گرفتار سابق پولیس اہلکار جمشید خان کی عدم رہائی پر پولیس اہلکار مستعفی

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں گرفتار سابق پولیس اہلکار جمشید خان کی عدم رہائی پر پولیس اہلکار مستعفی ہو گیا۔
پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل میر زمان خان نے اپنا استعفی متعلقہ فورم کے حوالے کر دیا۔ اس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ذاتی مصروفیات کی بناء پر استعفی دے رہا ہوں۔
پولیس اہلکار میرزمان خان نے اپنے استعفیٰ میں مزید کہا ہے کہ 29 سالہ سروس اور مراعات سابق پولیس اہلکار پر قربان کرتا ہوں۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے دھمکایا تھا کہ اگر کوئی پولیس اہلکار احتجاج میں شریک ہوا تو انہیں نوکری سے ختم کیا جائیگا۔ ادھر دو روز قبل سابق پولیس اہلکار جمشید خان کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سابق پولیس اہلکار جمشید خان نے پورے کے پی پولیس فورس کیلئے آواز اٹھائی ہے۔ کسی صورت جمشید خان کو ان حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
یاد رہے ضلع بنوں میں گرفتار سابق پولیس اہلکار جمشید خان کی عدم رہائی پر پولیس اہلکار مستعفی ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان بار کونسل نے آئینی عدالت کے قیام سے اتفاق کر لیا