ویب ڈیسک: اسرائیل نے غزہ میں تباہی پھیلا رکھی ہے تاہم اس دوران دنیا بھر کے دیگر ممالک میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے۔ جرمنی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت کیلئَے آواز بلند کی جانے لگی ہے. جرمنی میں صیہونیت درآئی ہے اور جرمن پولیس نے فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھانے والوں پر کریک ڈاؤن کیا اور اس دوران 10 سالہ بچہ بھی زیر حراست لے لیا گیا۔
جرمنی میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے لوگوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کیا، اس دوران جہاں دیگر لوگوں کو گرفتار کیا گیا وہیں 10 سالہ بچے کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کریک ڈاؤن کے دوران غزہ کا پرچم لہراتا 10 سال کا بچہ کافی دیر پولیس سے بچنے کی کوشش کرتا رہا لیکن بلآخر پولیس اہل کاروں کی گرفت میں آگیا۔
بچے کو حراست میں لینے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین بچے کو خوف زدہ کرنے اور حراست میں لینے کی مذمت کررہے ہیں۔
اسرائیل نے غزہ میں تباہی پھیلا رکھی ہے تاہم اس دوران دنیا بھر کے دیگر ممالک میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے۔ جرمنی میں صیہونیت درآئی ہے اور جرمن پولیس نے فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھانے والوں پر کریک ڈاؤن کیا اور اس دوران 10 سالہ بچہ بھی زیر حراست لے لیا گیا۔
Load/Hide Comments