قتل واقعات میں 89فیصد اضافہ

پشاور، قتل واقعات میں 89فیصد اضافہ، چوری کے متعدد واقعات رپورٹ

ویب ڈیسک: پشاور شہر میں قتل واقعات میں 89فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 2ہزار سے زائد ملزمان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔
پشاور شہر میں مختلف جرائم میں اضافہ کی 9 ماہ کی رپورٹ جاری کر دی گئِی ہے، رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں 415 افراد قتل ہوئَے جبکہ اقدام قتل کے 632 واقعات کا اندراج کیا گیا۔
جاری رپورٹ می ںتایا گیا ہے کہ شہر میں قتل واقعات میں 89فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، دوسری طرف قتل اقدام قتل میں 2 ہزار 663 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران 370 افراد قتل ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق قتل واقعات میں ملوث 47 فیصد ملزمان گرفتار نہیں کئے جا سکے ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال چوری، ڈکیتی قتل کے 2 ہزار 433 مقدمات درج ہوئے، ان میں 6 ہزار 163 نامزد ملزمان میں سے 3 ہزار 655 ہی گرفتار ہو سکے ہیں۔
گاڑیاں چوری کرنے کے 83 واقعات، گاڑیاں چھیننے کے 30 مقدمات سمیت شہر میں 202 موٹر سائیکل چوری کے مقدمات بھِی درج کئے جا چکے ہیں جبکہ ان میں 312 ملزمان نامزد ہوئے ہیں۔
شہر میں رواں سال موٹر سائیکل چھیننے کے 106 واقعات میں 45 فیصد ملزمان گرفتار نہیں کئے جا سکے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذولفقار نے کہا کہ ہتھیار سازی، خاندانی مسائل، جائیداد اور کاروباری لین دین قتل واقعات میں اضافہ کا سبب ہیں۔
پشاور شہر میں قتل واقعات میں 89فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 2ہزار سے زائد ملزمان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔ گزشتہ سال اسی عرصہ میں‌ 370 افراد قتل ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 45 فلسطینی شہید