لبنان پر خوفناک اسرائیلی بمباری

لبنان پر خوفناک اسرائیلی بمباری، 300 افراد شہید، 700 سے زائد زخمی

ویب ڈیسک: لبنان پر خوفناک اسرائیلی بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت300 افراد شہید جبکہ 700 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں اسرائیلی فوج نے اندھا دھند بم برسا دیے، اس دوران معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
لبنان کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ لبنان پر خوفناک اسرائیلی بمباری میں کم ازکم300 افراد شہید اور 700 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
ہسپتال ذرائع کی جانب سے زخمیوں میں سے درجنوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔ صیہونی بمبابی کے باعث متعدد گھر بھی تباہ ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے قبل سائرن بچ اٹھے اور اس کے فوری بعد آسمان سے ہر جانب سے بم معصوم شہریوں پر گرائے جانے لگے۔
اس حملے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، زخمیوں میں بیشتر کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
لبنان کے نگران وزیراعظم نے اسرائیل کے فضائی حملوں کی لہر کو ہر لحاظ سے نسل کشی قرار دیا ہے۔
نجیب میقاتی نے بیروت میں کابینہ اجلاس کے آغاز پر کہا کہ اسرائیل کے فضائی حملوں کا مقصد لبنان کے قصبوں اور دیہاتوں کو تباہ کرنا ہے، ان کا کوئی ہدف مقرر نہیں معلوم ہو رہا۔
انہوں نے کہا کہ لبنانی حکومت اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور عالمی اقوام سے جارحیت کو روکنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ آج اسرائیلی فوج نے لبنانی شہریوں کو ٹیکسٹ میسیجز بھیجے تھے جس میں انھیں حزب اللہ کے زیر استعمال گھروں اور عمارتوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
ادھر حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ حساب کی جنگ کا اعلان کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں ایک مکمل جنگ کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایمل ولی خان کاپختون قومی جرگہ میں شرکت کا اعلان