پانچواں اجلاس بے نتیجہ

مخصوص نشستیں : الیکشن کمیشن کا پانچواں اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق الیکشن کمیشن کا پانچوں اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے ممبران، حکام اور قانونی ٹیم شریک ہوئی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان آج بھی مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا فیصلہ نہ کر سکا۔ ا
لیکشن کمیشن کی جانب سے مشاورتی اجلاس کل دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا بھی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ قانونی ٹیم کو تفصیلی فیصلہ حاصل کر کے تفصیلی بریفنگ کی تیاری کی ہدایت کر دی گئی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  جامع ترقی کیلئے معیشت کا ڈی این اے بدلنا ضروری ہے، وزیرخزانہ