ویب ڈیسک: قومی ترانے کا احترام نہ کرنے والے افغان قونصل جنرل کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی رکن امجد علی جاوید نے افغان قونصل جنرل کے رویے اور ہٹ دھرمی کے خلاف قرارداد پیش کی۔
قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ اففان قونصل جنرل کی جانب سے پاکستان کے قومی ترانے کا احترام نہ کرنے کی مذمت کرتا ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس معاملے پر افغانستان سے احتجاج کیا جائے۔
قرارداد میں وفاقی حکومت سے کیاگیا کہ افغان حکومت کو پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کرے۔
پنجاب اسمبلی نے قرادداد کی متفقہ طور پر منظور ی دے دی ۔
Load/Hide Comments