وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمہ

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف لاہور میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور 300نامعلوم افراد کیخلاف پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ٹول پلازہ پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ ایس ایچ او ہڈیارہ حماس حمید کی مدعیت میں تھانہ مناواں میں درج کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی ، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ لاہور پولیس کے جوان سیالکوٹ لاہور موٹروے پر تعینات تھے، جہاں پر علی امین گنڈاپور کی قیادت میں 250/300 افراد کا جتھا آیا اور اس میں شامل مشتعل مسلح افراد نے ٹول پلازہ کے شیشے توڑے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی ایم کیخلاف کارروائی پر ریاست کی خاطر خاموش رہا ،علی امین گنڈا پور