کاٹلنگ میں فائرنگ

کاٹلنگ میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک: کاٹلنگ میں فائرنگ سے 17سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کاٹلنگ کے علاقہ کنج ٹانڈیل میں پیش آیا جہاں گولی لگنے سے 17سالہ نوجوان ارباز خان جاں بحق ہوگیا ۔
ریسکیو ٹیم نے فوری طورپر موقع پرپہنچ کر جاں بحق نوجوان کی نعش کو ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کردیا ۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ میں دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق